Home / تازہ ترین خبر / صدر مملکت نےقومی اسمبلی کااجلاس نہ بلا کردرست کیا، عمران خان

صدر مملکت نےقومی اسمبلی کااجلاس نہ بلا کردرست کیا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس نہ بلا کردرست کیا، ہماری پارٹی جیت گئی، مخصوص نشستیں نہیں دی جارہی ہیں۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ظلم سے پارٹی ختم ہونےکے بجائے مضبوط جماعت بن گئی، شریف خاندان کی سیاست کا جنازہ نکل گیا، ہفتہ کو دوبارہ احتجاج کی کال دینے لگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ سے بڑی کوئی چوری نہیں ہو سکتی، آئی ایم ایف کو لکھا جانے والا خط ڈکٹیٹ کروایا، انھوں نے فیٹیف کی قانون سازی کی مخالفت کی تھی، میں جیل سے کوئی بھی چیز لکھ کر باہر نہیں بھیج سکتا۔

’آج آئی ایم ایف کو خط بھیج دیا جائے گا‘

عمران خان نے کہا کہ مشاورت کے بعد آج عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کو خط بھیج دیا جائے گا، خط میں لکھیں گے سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 20نشستوں والے کو وزیراعظم بنایا جا رہا ہے، چیف الیکشن کمشنر کا استعفیٰ ضرور بنتا ہے۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *