Home / تازہ ترین خبر / وفاقی وزیر برائے ریلوے سردار اویس احمد لغاری کا قلمدان تبدیل

وفاقی وزیر برائے ریلوے سردار اویس احمد لغاری کا قلمدان تبدیل

وفاقی وزیر برائے ریلوے سردار اویس احمد لغاری کا قلمدان تبدیل کردیا گیا ہے۔

اویس احمد لغاری کو ریلوے کے بجائے توانائی کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے، اس سے قبل وزیر برائے پٹرولیم مصدق ملک کے پاس وزارت توانائی کا اضافی قلمدان تھا، مصدق ملک وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم برقرار رہیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

یاد رہے کہ 12 مارچ کو وفاقی کابینہ نے ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا جس کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا کو قلم دان دینے کی منظوری دے دی تھی۔

کابینہ میں شامل خواجہ آصف کو وزارت دفاع، عبدالعلیم خان کو نجکاری، اسحٰق ڈار کو خارجہ امور، احسن اقبال کو وزیر منصوبہ بندی، رانا تنویر کوصنعت و پیداوار، چوہدری سالک کو سمندر پار پاکستانیوں کی وزارت سونپی گئی ہے۔

اس کے علاوہ جام کمال کوکامرس کی وزارت، امیر مقام کو سیفران، عطا تارڑ کو وزارت اطلاعات، خالد مقبول صدیقی کو سائنس و ٹکنالوجی، قیصر شیخ کو میری ٹائم امور، ریاض پیر زادہ کو ہاؤسنگ جب کہ مصدق ملک کو پٹرولیم قلم دان تفویض کیا گیا ہے۔

ان کے علاوہ احد چیمہ کو اقتصادی امور اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا اضافی چارج سونپا گیا ہے جب کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو داخلہ اور نارکوٹکس کنٹرول کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

13 ارکان قومی اسمبلی اور 2 سینیٹرز کو وفاقی کابینہ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ 3 غیر منتخب افراد کو بھی وفاقی کابینہ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

غیر منتخب ارکان میں محمد اورنگزیب، محسن نقوی اور احد چیمہ شامل ہیں، یعنی ان ارکان کو کابینہ کا حصہ رہنے کے لیے اگلے چھ ماہ میں قومی اسمبلی یا سینیٹ کا رکن منتخب ہونا لازمی ہے۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *