Home / تازہ ترین خبر / ککسٹم کلیئرنگ ایجنٹس کا احتجاج، پاک افغان شاہراہ ہر قسم کی آمدروفت کیلئے بند

ککسٹم کلیئرنگ ایجنٹس کا احتجاج، پاک افغان شاہراہ ہر قسم کی آمدروفت کیلئے بند

خیبر پختونخوا کے خلع خیبر میں طورخم کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس نے گاڑیوں کی کلئیرنگ میں سست روی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم کی آمدروفت کے لیے بند کردیا۔

کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس نے گاڑیوں کی سست روی سے کلیئرنگ کے خلاف احتجاج کیا اور پاک افغان شاہراہ کو بند کردیا۔

مظاہرے کے باعث ٹریفک کی بندش کے باعث طورخم بارڈر سے علی مسجد تک گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

مظاہرین نے کہاکہ طورخم بارڈر پر آئے روز گاڑیوں کا رش رہنے سے مشکلات کا سامنا ہے اور اسکینر کے باوجود گاڑیوں کی جگہ جگہ چیکنگ سے امور سست روی کا شکارہیں۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *