Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / اداکارہ درفشاں سلیم نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

اداکارہ درفشاں سلیم نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے۔

حال ہی میں درفشاں سلیم نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی حرمین شریفین کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں حرم شریف میں زائرین کے جم غفیر کی ایک جھلک دکھائی جبکہ ویڈیو میں اذان کی آواز بھی سُنی جا سکتی ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درفشاں سلیم مکہ کی گلیوں میں گھوم رہی ہیں، ایک تصویر میں اُنہوں نے آبِ زم زم کی بوتل بھی پکڑی ہے۔

اداکارہ کی پوسٹ پر ساتھی اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے اُنہیں عُمرے کی ادائیگی کی مبارکباد دی جارہی ہے۔

Check Also

ٹائٹل سے دستبردار امریکی حسینہ کا تاج کس کو ملا؟

نویلیا ووئگٹ کے اچانک مِس یو ایس اے 2023ء کے ٹائٹل سے دستبردار  ہونے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *