Home / جاگو دنیا / رفح: گھر پر اسرائیلی حملہ، بچے سمیت 4 فلسطینی شہید

رفح: گھر پر اسرائیلی حملہ، بچے سمیت 4 فلسطینی شہید

رفح کے مغرب میں گھر پر اسرائیلی حملے میں بچے سمیت 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں مسجد پر اسرائیلی حملے میں فلسطینی شہید ہو گیا۔

شمالی غزہ کے علاقے بیت حانون میں اسرائیلی فوجی گاڑیوں نے اسکول کا گھیراؤ کر لیا اور اسکول کے اطراف گولیوں اور دھماکوں کی آوازیں آ رہی ہیں۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسکول میں سیکڑوں فلسطینی پناہ لیے ہوئے ہیں۔

ادھر نابلس میں تصادم کے دوران اسرائیلی آباد کاروں کے حملے میں دو فلسطینی شہید ہو گئے۔

Check Also

اسرائیلی فوج تنقید اور تضحیک کے نشانے پر

قرون وسطیٰ دور کے ہتھیاروں کا استعمال کرکے اسرائیلی فوج تنقید اور تضحیک کے نشانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *