Home / جاگو کھیل / پانچواں ون ڈے؛ انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ

پانچواں ون ڈے؛ انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ

لیڈز: 

پانچویں ون ڈے میں انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ 

لیڈز میں کھیلے جارہے 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز جیمس وینسی اور جونی بیئراسٹو نے کیا، دونوں اوپنرز 63 رنز کی شراکت ہی قائم کرسکے جس کے بعد جیمس وینسی 33 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، کچھ ہی دیر بعد جونی بیئراسٹو بھی 32 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

قومی ٹیم میں امام الحق کی جگہ عابد علی اور جنید خان کی جگہ شاہین آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

واضح رہے کہ 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 0-3 کی برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، دوسرے میچ میں انگلینڈ کا 374 رنز کا ہدف حاصل کرتے ہوئے گرین شرٹس 12 رنز پہلے ہمت ہار گئے، تیسرے میچ میں پاکستان نے 359 اور چوتھے میں 341 رنز کا ہدف دیا تاہم دفاع کرنے میں ناکام رہے۔

Check Also

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان نے پاپوا نیو گنی کو 7 وکٹ سے شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 29 ویں میچ میں افغانستان نے پاپوا نیو گنی کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *