Home / Raja Zahid Khanzada (page 40)

Raja Zahid Khanzada

برطانیہ کا ایران پر 2 برطانوی آئل ٹینکر قبضے میں لینے کا الزام

برطانیہ نے ایران پر آبنائے ہرمز سے دو برطانوی آئل ٹینکرز کو قبضے میں لینے کا الزام عائد کیا ہے۔ برطانیہ نے تہران سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر ٹینکرز کو چھوڑ دے یا اس کے نتائج کے لیے تیار رہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ایران …

Read More »

امریکا اور کینیڈا میں شدید گرمی کی لہر

امریکا اور کینیڈا میں ہیٹ ویو کے باعث شدید گرمی پڑرہی ہے جو آئندہ ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی ماہرین موسمیات کا کہناہے کہ شدید گرمی کی لہر امریکا کے بیشتر حصے کو متاثر کرے گی اور ہفتے کے …

Read More »

سعودی فرماں روا نے سعودی عرب میں امریکی فوج کی تعیناتی کی منظوری دیدی

ریاض: سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے سعودی عرب میں امریکی فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے خطے میں سیکیورٹی اور استحکام کے فروغ کے لیے سعودی عرب میں امریکی افواج کی تعیناتی کی منظوری …

Read More »

ہانگ کانگ میں پولیس تشدد کیخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

ہانگ کانگ میں ہزاروں افراد پولیس تشدد کے خلاف ایک بار پھر سڑکوں پر آگئے جس کے باعث صورتحال ایک بار پھر کشیدہ ہو گئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس تشدد کے خلاف بڑی تعداد میں مظاہرین کالے لباس زیب تن کئے ہانگ کانگ کے وکٹوریا پارک میں …

Read More »

نوشہرو فیروز: مورو کے قریب روہڑی کینال میں 100 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، فصلیں زیرآب

نوشہرو فیروز میں مورو کے قریب روہڑی کینال میں 100 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے بڑے پیمانے پر فصلیں زیر آب آ گئیں۔ ذرائع محکمہ آبپاشی کے مطابق مورو کےقریب روہڑی کینال میں 100 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے کئی ایکڑ پر کھڑی کپاس، گنا اور کیلے سمیت دیگر فصلیں زیر آب …

Read More »

ائیرپورٹس پر سامان کی پلاسٹک ریپنگ لازمی قرار، سوشل میڈیا پر سخت تنقید

اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)  نے ملک بھر میں ائیرپورٹس پر مسافروں کے سامان کی پلاسٹک ریپنگ لازمی قرار دے دی۔ سی اے اے کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ائیر پورٹس پر پلاسٹک ریپنگ کا ٹھیکا ائیرمارشل ریٹائرڈ شاہد لطیف کی کمپنی ائیرکائرو کو دیا گیا …

Read More »

ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری نے ٹی وی اینکر مدیحہ نقوی سے شادی کرلی

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے نجی ٹی وی کی اینکر مدیحہ نقوی سے شادی کرلی۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں گورنرسندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ فیصل …

Read More »

چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد: سینیٹ اجلاس یکم اگست کو طلب

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر صدر مملکت نے ایوان بالا کا اجلاس یکم اگست کو طلب کرلیا۔ سینیٹ اجلاس کے لیے وزارت پارلیمانی امور نے صدر مملکت کو سمری بھجوائی تھی جس کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے سینیٹ …

Read More »

ہمیں انتخابات میں آزاد امیدواروں کی وجہ سے نقصان ہوا: شوکت یوسفزئی

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ کامیاب آزاد امیدواروں میں بیشتر پی ٹی آئی کے کارکن ہیں اور ہمیں انتخابات میں آزاد امیدواروں کی وجہ سے نقصان ہوا۔  خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے 7 قبائلی اضلاع کی 16 صوبائی نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں …

Read More »

قبائلی اضلاع میں انتخابات: آزاد 6، پی ٹی آئی 5 اور جے یو آئی 3 نشستوں پر کامیاب

خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے 7 قبائلی اضلاع کی 16 صوبائی نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں آزاد امیدواروں نے 6، تحریک انصاف نے 5 اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے 3 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی۔ گزشتہ روز کے پی کے میں انضمام کے بعد قبائلی اضلاع میں …

Read More »