Home / جاگو پاکستان / چرس پینے کی اجازت دی جائے، درخواست گزار سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا

چرس پینے کی اجازت دی جائے، درخواست گزار سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے 10 گرام چرس رکھنے اور استعمال کی اجازت کی درخواست مستردکردی۔

سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد علی مظہر نے درخواست گزار غلام اصغر سائیں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کیسی درخواست لے کر آئے ہیں، کیا آپ چاہتے ہیں سب لوگ چرس پینا شروع کر دیں۔

عدالت نے درخواست گزار سے مکالمہ کیا کہ بتائیں آپ پرکتنا جرمانہ لگایا جائے، اس پر درخواست گزار نے کہا کہ غریب آدمی ہوں، مفاد عامہ کی درخواست لےکرآیا ہوں۔

درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں چرس پینے کی اجازت ہے، اس پر عدالت نے مکالمہ کیا کہ چرس پینا ہے تو ان ممالک جائیں، یہاں اجازت نہیں، ایسی درخواستیں عدالت میں کیوں لے کر آتے ہیں۔

درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک کی آمدنی بڑھے گی، ریونیو بڑھے گا، اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایسا ریونیو اور آمدنی نہیں چاہیے، آمدنی بڑھانےکےجائز طریقے ہوتے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے درخواست گزار کی درخواست کو مسترد کردیا۔

Check Also

احتجاج کی آڑ میں سیاسی ایجنڈا حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات میں کہا ہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *