Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / مایا علی کیلئے ’سپر وومن‘ کون؟

مایا علی کیلئے ’سپر وومن‘ کون؟

پاکستان کی معروف اداکارہ مایا علی نے اپنی والدہ کو” سپر وومن” قرار دے دیا۔

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی معروف اداکارہ مایا علی نے اپنی والدہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے او ان سے اپنی بے پناہ محبت کا اظہار بھی کیا ہے۔

اداکارہ و ماڈل نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر والدہ سے بھرپور محبت کا اظہارکرتے ہوئے لکھا کہ “کاش مجھے آپ کے بارے میں لکھنے کے لئے الفاظ ملیں، آپ میری جان، میری زندگی اور میری طاقت ہیں”۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی والدہ کی وجہ سے ہیں ان کے بغیر وہ کچھ بھی نہیں۔ زندگی میں اب تک جو کچھ بھی پایا ہے وہ صرف آپ کی دعاؤں کی وجہ سے ہے۔

اداکارہ نے شوٹنگ کے دوران کبھی  فون نہ اٹھانے پر اپنی والدہ سے معافی بھی مانگی اور لکھا کہ اگر وہ کبھی انہیں وقت نہ دے سکی ہوں تو انہیں معاف کردیں کیونکہ آپ نے بچوں کی پرورش کے لئے اپنی زندگی قربان کردی۔

مایا علی کی والدہ سے متعلق پوسٹ کومداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے ۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *