Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / جان ابراہم فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی

جان ابراہم فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی

 ممبئی: 

مشہور اداکار جان ابراہم فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔بھارتی اداکار جان ابراہم ان دنوں اپنی نئی فلم ’’اٹیک‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اسی وجہ سے اداکار فلم کے سیٹ سے ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے شئیر کرتے رہتے ہیں، ایسی ہی ایک ویڈیو جان ابراہم  نے اپنے انسٹاگرام پر کی جس میں وہ زخمی ہیں اور ایک شخص ان کے چہرے سے خون صاف کررہا ہے۔

اداکار کے مطابق فلم ’’اٹیک‘‘ کے ایک سین کی شوٹنگ کے دوران وہ زخمی ہوگئے، فلم کے ایک سین کے دوران اداکار کو لائٹ سے مارنا تھا اور اسی ایکشن سین کو فلمانے کے دوران جان ابراہم زخمی ہوگئے تاہم ان کی مرہم پٹی کردی گئی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل جان ابراہم نے انسٹا گرام پر فلم ’ٓاٹیک‘ کے ایک سین کی شوٹنگ کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ خون میں لت پت زخمی حالت میں بغیر ہیلمٹ پہنے بائیک چلاتے نظر آرہے تھے جس پر مداحوں نے ہیلمٹ نہ پہننے پر اداکار کو آڑے ہاتھوں لیا۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *