Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ’مجھے اپنے چہرے پر موجود جھریوں سے محبت ہے‘

’مجھے اپنے چہرے پر موجود جھریوں سے محبت ہے‘

معروف اداکارہ میرا جی اپنی منفرد اداؤں اور گلابی انگریزی کے سبب مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں اور اس بار بھی میرا جی اپنی انگریزی کی وجہ سے ہی مداحوں کے نشانے پر آگئیں۔

حال ہی میں میرا کی جانب سے انسٹاگرام پر مغربی لباس زیب تن کیے اپنی تصویر کے ہمراہ ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔

میرا اپنی پوسٹ میں خود کو خوبصورت اور جوان کہتے ہوئے لکھتی ہیں کہ مجھے اپنے چہرے پر موجود جھریوں سے محبت ہے کیونکہ یہ میرے لیے فیشن ہے۔

میرا کی پوسٹ کے مطابق یہی جھریاں وہ اظہار ہے جس کی وجہ سے وہ سرجری پر یقین نہیں رکھتیں کیونکہ انھیں جھریوں پر یقین ہے۔

پوسٹ میں میرا نے ایک بار پھر انگلش کے لفظ (young)کی اسپیلنگ میں گڑبڑ کرتے ہوئے (yang )لکھ دیا جس کے باعث میرا کے مداح ایک بار پھر ان کی گلابی انگلش سے محظوظ ہوتے ہوئے ان پر تنقید کر رہے ہیں۔

اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ  جو زیادہ جوان (young) ہو اسے (Yang ) بولتے ہیں، ایک نیا لفظ میرا کی جانب سے دریافت کرلیا گیا ہے جو کہ کوریا کا لگتا ہے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ 50 سال کی عمر (young )نہیں ہوتی۔

Check Also

سید قربانی دے گیا ہے، یزید کی اُلٹی گنتی شروع : نور بخاری کا ایرانی صدر کو خراجِ عقیدت

دین کی خدمت کے لیے شوبز انڈسٹری چھوڑنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے ایران …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *