Breaking News
Home / جاگو بزنس / پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے کمی کا امکان

یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 4 روپے کمی کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرول 4 روپے فی لیٹر سستا ہوسکتا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی ساڑھے 3 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی قیمتوں کا اعلان 31 مئی کو کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 15 مئی کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول 15 روپے 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے کمی کا اعلان کیا تھا۔

اس سے قبل 30 اپریل کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔

اس سے 15دن قبل حکومت نے 16 اپریل کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 53پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔

Check Also

سب سے زیادہ دعا کے مستحق اہل فلسطین ہیں جہاں کھانا اور پانی تک نہیں ہے، خطبہ حج

20 لاکھ سے زائد فرزندان اسلام کی موجودگی میں مسجد نمرہ میں شیخ ڈاکٹر ماہر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *