Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / سونم کی ساس کی خوبصورتی دیکھ کر مداح بھی حیران

سونم کی ساس کی خوبصورتی دیکھ کر مداح بھی حیران

بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے انسٹاگرام پر اپنی ساس پریا اہوجا کی تصاویر  پوسٹ کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکبادی ہے۔

سونم کپور نے مئی 2018 میں بزنس مین آنند اہوجا سے شادی کی تھی اور ان کی اذدواجی زندگی خوشگوار گزر رہی ہے۔

سونم فلموں کے علاوہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور حال ہی میں انہوں نے اپنی ساس پریا اہوجا کے ساتھ تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی ساس کے ساتھ مختلف تقریبات اور مقامات کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں اور اس کے ساتھ انہیں سالگرہ کی مبارکباد بھی دی ہے۔

ان تصاویر پر مداحوں کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے جاری ہیں جبکہ مداح ان کی ساس کی خوبصورتی پر حیران رہ گئے ہیں۔

ایک صارف نے سونم کی ساس کو ان کی بڑی بہن قرار دیا ہے جبکہ کئی نے ان کی تصاویر کو بے حد پسند کیا ہے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *