Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / بلال سعید کے گانے ’باری‘ پر 10 کروڑ سے زائد ویوز

بلال سعید کے گانے ’باری‘ پر 10 کروڑ سے زائد ویوز

پاکستانی گلوکار بلال سعید اور گلوکارہ مومنہ مستحسن کے رومانوی پنجابی گانے ’باری‘ کو تقریباً دو سال کے دوران اب تک 10 کروڑ سے زائد بار سنا جا چکا ہے۔

رومانوی پنجابی گانا ’باری‘ 26 نومبر 2019 کو ریلیز کیا گیا تھا جس کے بعد یہ اس قدر مقبول ہوا کہ اب تک یہ گانا لوگوں کے پسندیدہ ترین گانوں میں سے ایک ہے۔

’باری‘ گانے میں گلوکار بلال سعید نے اپنی آواز کا جادو جگانے کے ساتھ اس کی شاعری، کمپوزیشن اور ہدایت بھی خود ہی دی تھی۔

اس گانے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ مداحوں کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے بلال اور مومنہ نے چند ماہ قبل باری 2 ریلیز کیا تھا۔

مداحوں کی جانب سے باری گانے کی  طرح ’باری 2‘ کو بھی خوب پسند کیا گیا تھا جب کہ اسے اب تک 2 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *