Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / فیروز خان فلسطینیوں کیلئے آواز اٹھانے پر امریکی ماڈل سے بے حد متاثر

فیروز خان فلسطینیوں کیلئے آواز اٹھانے پر امریکی ماڈل سے بے حد متاثر

اداکار فیروز خان نے فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید کی اسرائیل کے خلاف مارچ میں شرکت کی تصویر اپ لوڈ کی اور  خوشی کا اظہار کیا۔

فیروز خان نے انسٹاگرام پر یہ تصویر اپنی اسٹوری پر اپ لوڈ کی اور کیپشن لکھا کہ ‘میں شرطیہ یہ بات کہہ سکتا ہوں بیلا کو مارچ میں دیکھ کر بہت سے لوگ اب فلسطین کی حمایت میں آگے بڑھنے والے ہیں’۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیلا اپنا چہرہ ڈھانپے فلسطین کا جھنڈا اٹھائے کھڑی ہیں۔

اس سے قبل بھی فیروز خان فلسطینیوں کے حق اور اسرائیل کے ظلم کے خلاف پوسٹ شیئر کرتے رہے ہیں اور اب یہ فلسطین پر اسرائیلی دہشتگردی کے بعد سے انسٹاگرام پر کافی متحرک ہیں اور مداحوں کو مختلف صورتحال سے بھی آگاہ کرتے نظر آتے ہیں۔

بیلا حدید نے اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر فلسطینیوں کے حق اور اسرائیل کی بربریت کے خلاف آواز اٹھائی تھی جب کہ ان کی بہن جی جی حدید نے بھی اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی بمباری اور وحشیانہ رویے کے خلاف سوشل میڈیا پر سخت الفاظ میں مذمت کی تھی جس کے بعد انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *