Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / اداکارہ حنا خان پریانکا کی کس بات سے متاثر ہوئیں؟

اداکارہ حنا خان پریانکا کی کس بات سے متاثر ہوئیں؟

بھارتی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا خان اداکارہ پریانکا چوپڑا سے کافی متاثر ہیں اور اس کا اظہار انہوں نے حال ہی میں کیا ہے۔

حنا خان نے پریانکا کے بارے میں بتایا کہ ‘جب میرے والد کا انتقال ہوا تو انہوں نے مجھے کافی طویل پیغام بھیجا جس میں محض رسمی افسوس نہیں کیا گیا تھا بلکہ اور بھی بہت سی باتیں کہی گئی تھیں’۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران اداکارہ حنا خان نے کہا کہ ‘پریانکا انتہائی مصروف انسان ہیں، انہیں بے شمار کام ہوتے ہیں وہ بیک وقت کئی کام کررہی ہوتی ہیں تاہم ان کا یہ عمل دیکھ کر میں کافی متاثر ہوئی’۔

حنا نے مزید کہا کہ ‘پریانکا چوپڑا جذبات اور احساسات باخوبی سمجھتی ہیں، جس طرح وہ چھوٹی چھوٹی چیزوں کا محبت سے اظہار کرتی ہیں وہ بے حد اچھا لگتا ہے، وہ میرا دکھ سمجھ سکتی ہیں کیونکہ وہ جانتی ہیں ایک باپ کو کھو دینے کا کیا مطلب ہوتا ہے’۔

خیال رہے حنا خان کے والد دل کا دورہ پڑنے کے سبب گزشتہ ماہ انتقال کرگئے تھے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *