Home / جاگو دنیا / ابراہیم رئیسی کی تدفین آج کی جائیگی، آخری رسومات جاری

ابراہیم رئیسی کی تدفین آج کی جائیگی، آخری رسومات جاری

ایران کے شہر بیرجند میں ابراہیم رئیسی کی آخری رسومات جاری ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق بیرجند میں آخری رسومات میں عوام کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے جس کے بعد ابراہیم رئیسی کی تدفین آج مشہد میں روضہ امام رضا کے احاطے میں کی جائے گی۔

ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا کی نمازِ جنازہ کل تہران میں ادا کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اتوار کو ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

Check Also

سعودی عرب: 2 ریسٹورینٹس سے کھانا کھانیوالے 100 افراد کو فوڈ پوائزننگ

سعودی عرب میں واقع 2 ریسٹورینٹس سے کھانا کھانے والے 100 افراد فوڈ پوائزننگ کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *