Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / معروف بھارتی اداکار آصف بسرا مردہ حالت میں پائے گئے، خودکشی کا شبہ

معروف بھارتی اداکار آصف بسرا مردہ حالت میں پائے گئے، خودکشی کا شبہ

بھارتی اداکار آصف بسرا ہماچل پردیش کے ضلع کنگرا کے علاقے دھرم شالا میں واقع گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 53 سالہ اداکار نے ویب سیریز ’پاتال لوک‘ ، ’رنگ باز‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ ’کائی پو چی‘ اور ’فریکی علی‘ میں بھی کردار نبھائے۔

کنگرا کے ایس ایس پی ویمکت رنجن کا کہنا ہے کہ پولیس جائے وقوع پر پہنچ چکی ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اداکار گزشتہ پانچ برس سے مذکورہ گھر میں کرائے پر رہ رہے تھے اور ان کی لاش وہیں لٹکی ہوئی پائی گئی۔

ان کی مشہور فلموں میں جب وی میٹ، ونس اپون اے ٹائم ان ممبئی، کرش 3، ایک ولن اور دیگر شامل ہیں۔

ان کی موت کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آئی ہیں اور اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

آصف بسرا کی اچانک موت پر بالی وڈ شخصیات نے گہرے دکھ اور حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *