Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / بشریٰ انصاری کے کالج کے دنوں کی تصویر انٹرنیٹ پر مقبول ہوگئی

بشریٰ انصاری کے کالج کے دنوں کی تصویر انٹرنیٹ پر مقبول ہوگئی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی تصویر سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی۔

اداکارہ بشریٰ انصاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی جوانی کی ایک نایاب تصویر پوسٹ کی ہے جو اداکارہ کے کالج کے دنوں کی تصویر ہے۔

پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا پر پیغام پوسٹ…

اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ تصویر میں بشریٰ انصاری کے چہرے پر ہمیشہ کی طرح مُسکراہٹ ہے جبکہ تصویر بے رنگ یعنی ’بلیک اینڈ وائٹ‘ ہے۔

سینئر اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں خود کو معصوم قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’میرے کالج کے دن اور میری معصومیت۔‘

خیال رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری 1978سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور طویل عرصے سے انڈسٹری پر راج کررہی ہیں۔

واضح رہے اداکارہ بشریٰ انصاری کے ماضی کی خوبصورت تصویر کو سوشل میڈیا صارفین بہت پسند کررہے ہیں۔

Check Also

ہیرامنڈی میں کام کے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوئے، منیشا کوئرالہ

اداکارہ منیشا کوئرالہ نے کہا ہے کہ ویب سیریز ہیرامنڈی میں کام کرنے پر انکی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *