Home / جاگو بزنس / سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی ادائیگیاں اچانک روکنے پر کراچی چیمبر کی تشویش

سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی ادائیگیاں اچانک روکنے پر کراچی چیمبر کی تشویش

کراچی: 

کراچی چیمبرآف کامرس نے ادارہ قومی بچت کے سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی ادائیگیاں اچانک روکنے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اس مسئلے پر غور کرنے کا مطالبہ کردیا۔کراچی چیمبر کے صدر شارق وہرا نے کہاہے کہ منافع کی ادائیگیوں میں تاخیر کی وجہ سے بزرگ، ریٹائرڈ افراد اور بیواؤں سمیت کئی ایسے افراد کی مشکلات میں اضافہ ہوگا جنکی روزمرہ زندگی کا انحصار ان ادائیگیوں پر ہے،کے سی سی آئی کو نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹس میں کی گئی سرمایہ کاری پربغیر کسی وجہ کے منافع کی ادائیگیاں روکنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

یہ بات عیاں ہے کہ یہ ادائیگیاں زیادہ تر بزرگ شہریوں اور بیوہ خواتین کی ہوتی ہیں جو اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی بچت سرٹیفکیٹس میں لگاتے ہیں تاکہ وہ ماہانہ بنیاد پر حاصل ہونے والی آمدنی سے گزر بسر کرسکیں لہٰذا اس طرح ان لوگوں کے گزر بسر سے وابستہ اہم ادائیگیوں کو روکنا واقعی غیر منصفانہ ہے۔

انھوں نے وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک سے عوام کو بچت سرٹیفکیٹس کی مد میں منافع کی فوری ادائیگیاں کرنے ہدایت جاری کرنے کی درخواست کی تاکہ ان کے معمولات زندگی کو متاثر ہونے سے بچایا جا سکے۔

 

Check Also

وفاقی حکومت کا آئندہ بجٹ میں سخت معاشی پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے بجٹ2024-25 میں سخت معاشی پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *