Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / کورونا وائرس نے سلمان کی فلم کی شوٹنگ کو بھی متاثر کردیا

کورونا وائرس نے سلمان کی فلم کی شوٹنگ کو بھی متاثر کردیا

بالی وڈ اداکار سلمان خان اور اداکارہ کترینہ کیف کی فلم ’ٹائیگر’  کے تیسرے سیکوئل کی شوٹنگ کورونا وائرس کے باعث متاثر ہوگئی۔

سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’ایک تھا ٹائیگر’ بلاک بسٹر فلموں میں سے ایک ہے اور دونوں کی جوڑی کو مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

سلمان اور کترینہ کی اس مشہور فلم سیریز کے تیسرے سیکوئل کی بھی شوٹنگ کا آغاز جلد کیا جائے گا جبکہ فلم کے پرویوسر یش راج فلمز نے بھی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

’ٹائیگر‘ تھری کی شوٹنگ متحدہ عرب امارات، ترکی اور یورپ میں ہونی ہے جبکہ فلم کی پہلے شوٹنگ متحدہ عرب امارات میں شیڈول تھی لیکن اب کورونا نے ان کی شوٹنگ مؤخر کردی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ماہ امارات میں فلم کی شوٹنگ ہونا تھی لیکن کورونا کیسز میں اضافے پر فوری طور پر امارات میں شوٹنگ مؤخر کردی ہے اور اب شوٹنگ پہلے ترکی کے شہر استنبول میں ہوگی۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *