Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / پی ایس ایل 2021: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا جیت کیلئے یونائیٹڈ سے مقابلہ کل ہوگا

پی ایس ایل 2021: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا جیت کیلئے یونائیٹڈ سے مقابلہ کل ہوگا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021 میں اپنی پہلی جیت کے لیے سرگرداں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کا اسلام آباد یونائیٹڈ سے آج کے لیے شیڈول میچ کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر کل تک مؤخر کردیا گیا۔۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پی ایس ایل کا 12 واں میچ شام 7 بجے شیڈول تھا تاہم یونائیٹڈ کے کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر مؤخر کرتے ہوئے 9 بجے مقرر کردیا گیا تھا لیکن پی سی بی نے بعد میں اعلان کیا ہے کہ اب یہ میچ کل 2 مارچ کو شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کو گلیڈی ایٹرز نے اب تک کھیلے گئے میچوں کے اعتبار سے واضح برتری حاصل ہے تاہم گلیڈی ایٹرز سیزن میں پہلی جیت کے لیے میدان میں اتریں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بیٹنگ میں چند انفرادی بہترین اننگز کے باوجود شکست سے جان چھڑانے میں ناکام رہی ہے اور 3 میچوں میں ناکامی کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر صفر کے ساتھ آخری پوزیشن پر موجود ہے۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کپتان سرفراز احمد نے آخری میچ میں پشاور زلمی کے خلاف 81 رنز کی شان دار اننگز کھیلی تھی اور ٹیم ٹورنامنٹ کا اب تک کا سب سے بڑا ہدف 198 رنز مقرر کردیا تھا۔

پشاور زلمی کی ٹیم نے گلیڈی ایٹرز کے تجربہ باؤلرز کو بھی خاطر میں نہ لاتے ہوئے 198 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے کوئٹہ کو جیت سے محروم کردیا تھا۔

دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا تھا اور دوسرے میچ میں بھی کامیابی ان کا مقدر ٹھہری تھی تاہم آخری میچ میں پشاور زلمی سے جیتنے میں ناکام رہی تھی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ 3 میچوں میں 2 فتوحات اور ایک شکست کے ساتھ 4 پوائنٹس حاصل کر کے ٹورنامنٹ میں چوتھے نمبر پر ہے۔

یونائیٹڈ کی ٹیم بیٹنگ، باؤلنگ کے شعبے تجربہ کار کھلاڑیوں اور بہترین آل راؤنڈرز سے مزین متوازن ٹیم ہے، جو موقع کی مناسبت سے گیم بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلا میچ بھی اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا تھا۔

پی ایس ایل 2021 میں اب تک پشاور زلمی 6 پوائنٹس کے ساتھ بہترین رن ریٹ کی بنیاد پر سرفہرست ٹیم ہے، دوسرے نمبر پر لاہور قلندرز ہے، جس کے پوائنٹس کی تعداد بھی 6 ہے۔

تیسرے نمبر پر کراچی کنگز ہے، کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ دونوں کے 4 پوائنٹس ہیں تاہم بہتری رن ریٹ کے باعث کنگز کو برتری حاصل ہے۔

ملتان سلطانز اب تک صرف ایک میچ میں کامیاب ہونے والی ٹیم ہے اور دو پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر جبکہ اب تک شکستوں سے دوچار رہنے والی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا نمبر سب سے آخر میں ہے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *