Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / میرا جی کی بھارتی اداکارہ ڈولی بندرا سے ملاقات

میرا جی کی بھارتی اداکارہ ڈولی بندرا سے ملاقات

پاکستان فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ میرا جی نے حال ہی میں بھارت کے مقبول رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 4 کی کنٹسٹنٹ اور اداکارہ ڈولی بندرا سے ملاقات کی۔

میرا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھارتی اداکارہ ڈولی بندرا کے ساتھ متعدد تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ڈولی سے دبئی میں ملاقات کی ہے۔

میرا نے اپنی تصاویر کے کیپشن میں بھی بتایا کہ انہیں ڈولی بندرا کے ساتھ ملاقات کرنے میں بے حد مزہ آیا۔

خیال رہے کہ بھارتی اداکارہ ڈولی بندرا 2010 میں بھارت کے مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 4 میں جلوہ گر ہوئیں تھیں۔

بگ باس میں آنے کے بعد سے بھارتی اداکارہ ڈولی بندرا کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا جب کہ یہ متعدد بالی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *