Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / بھارتی اداکارہ گوہر خان کے والد انتقال کرگئے

بھارتی اداکارہ گوہر خان کے والد انتقال کرگئے

بھارتی ٹیلی وژن و فلموں کی معروف اداکارہ گوہر خان کے والد انتقال کرگئے۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق گوہر خان کے والد طبیعت کی ناسازی کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے اور آج (5 مارچ کو) انتقال کرگئے۔

گوہر خان نے انسٹاگرام پر اپنے والد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میرے ہیرو’ میرے والد اب نہیں رہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ‘میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں’۔

اداکارہ گوہر خان نے مزید کہا کہ ان کے والد کی نماز جنازہ آج دوپہر میں ادا کی جائے گی۔

گوہر خان نے اپنے فالوورز اور مداحوں سے والد کی مغفرت کی دعا کرنے کی بھی درخواست کی۔

اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی ڈسپلے پکچر بھی تبدیل کی اور ایک علامتی شمع پوسٹ کی۔

گزشتہ دنوں اداکارہ گوہر خان نے اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے مداحوں سے والد کی صحت کے لیے دعاؤں کی اپیل کی تھی۔

گوہر خان کے شوہر زید دربار نے بھی انسٹاگرام پر اپنے سسر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے درخواست کی تھی کہ ان کی صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

اداکارہ گوہر خان گزشتہ برس 25 دسمبر کو سوشل میڈیا اسٹار اور کوریوگرافر زید دربار سے شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔

انہوں نے باضابطہ طور پر اسلامی روایات کے مطابق زید دربار سے بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے دارالحکومت ممبئی میں شادی کی تھی۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *