Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ’اللہ مجھے پوری زندگی حجاب پہننے کی توفیق دے‘

’اللہ مجھے پوری زندگی حجاب پہننے کی توفیق دے‘

پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک اداکارہ نور بخاری کے تحفے سے متاثر ہوگئیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر نوربخاری کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور اپنی رہنمائی کرنے پر نور  کی تعریف کرتے ہوئے ان کے نام ایک خوبصورت پیغام بھی دیا۔

اسکرین شاٹ

حمائمہ نے لکھا کہ ’زندگی میں بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو آپ سے کچھ حاصل کرنے کی توقع نہیں رکھتے لیکن وہ آپ کے لیے اچھے ہوتے ہیں‘۔

اداکارہ نے نوربخاری کو نورانی کہتے ہوئے دعا دی ’اللہ آپ کو ہمیشہ فیض یاب رکھے‘۔

حمائمہ نے اپنی پوسٹ میں نور کی جانب سے انہیں اسکارف گفٹ کیے جانے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’مجھے یہ اسکارف پہننا پسند ہے، اللہ مجھے اپنے پسندیدہ لوگوں میں شامل فرمائے اور پوری زندگی اسکارف پہننے کی توفیق عطا فرمائے‘۔

خیال رہے کہ اس سے قبل حمائمہ ملک کے بھائی اوراداکار فیروز خان نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا۔

بعد ازاں اداکارنے انڈسٹری میں واپسی کی وجہ اپنے شیخ حضرت سلطان محمد علی حق باہو کو قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے مجھے شوبز نہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *