Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / عورت مارچ پر مبنی ویب سیریز ’عورت گردی‘ کا ٹریلر جاری

عورت مارچ پر مبنی ویب سیریز ’عورت گردی‘ کا ٹریلر جاری

خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے بنائی گئی ویب سیریز ’عورت گردی‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

ای میکس میڈیا گروپ نے گزشتہ روز پاکستان کے پہلے اردو او ٹی ٹی پلیٹ فارم ’اردو فلکس‘ کا باقاعدہ لانچ کردیا تھا جس کا مقصد ڈیجیٹل دور میں آن ڈیمانڈ اسٹیمنگ کلچر کو پورا کرنا اور دنیا بھر میں پاکستانی ڈرامے اور فلمیں دکھانا ہے۔

اردو فلکس پر اب تک ’دلہن ایک رات کی‘، حریم شاہ کی ویب سیریز ’راز‘، ریلیز ہونے والی فلمیں ہیں جب کہ گزشتہ روز ہی خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے بنائی گئی ویب سیریز ’عورت گردی‘ کا ٹریلز بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔

ویب سیریز ’عورت گردی‘ کے ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ جویریہ سعود اور اداکار علی خان ’عورت مارچ‘ کو لے کر کسی بحث میں مبتلا ہیں اور دیگر خواتین عورت مارچ کے حوالے سے پلے کارڈ اٹھائی کھڑی ہیں۔

عورت کے عالمی دن کے حوالے سے بنائی گئی یہ ویب سیریز ’عورت گردی‘ 2 اپریل کو ’اردو فلکس‘ پر ہی ریلیز کی جائے گی۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *