Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / یوٹیوب پر ’گینگم اسٹائل‘ گانے پر 4 ارب ویوز

یوٹیوب پر ’گینگم اسٹائل‘ گانے پر 4 ارب ویوز

ہم سب اب بھی معروف ’گینگم اسٹائل‘ کے اسٹیپس نہیں بھولے ہوں گے جسے جنوبی کورین فنکار پی ایس وائے نے 2012 میں ریلیز کیا تھا۔

یہ گانا ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر میں اس قدر مقبول ہوا تھا کہ ہر کوئی اس گانے کے اسٹیپس کو فالو کرتے ہوئے ویڈیو بنا رہا تھا۔

’گینگم اسٹائل‘ گانے کی مقبولیت کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ اسے یوٹیوب پر اب تک 4 ارب سے زائد بار دیکھا اور سنا جا چکا ہے۔

گانے نے ریلیز ہونے کے بعد تقریباً 8 سال 7 مہینے میں یہ سنگ میل عبور کیا ہے

’گینگم اسٹائل‘ کورین زبان کی وہ پہلی میوزک ویڈیو ہے جس نے یوٹیوب پر مقبولیت کے تمام تر ریکارڈز توڑ دیے ہیں اور اس سے قبل کسی بھی کورین میوزک ویڈیو پر 4 ارب ویوز نہیں آئے ہیں۔

تاہم یوٹیوب کی مقبول ترین ویڈیوز میں ابھی بھی بچوں کی نظم ’بے بی شارک‘ کی ویڈیو سر فہرست ہے جسے اب تک 8 ارب سے زائد بار دیکھا اور سنا جا چکا ہے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *