Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / بھارتی اداکار پاکستانی گلوکار شمعون اسماعیل کے مداح نکلے

بھارتی اداکار پاکستانی گلوکار شمعون اسماعیل کے مداح نکلے

پاکستانی فنکاروں کو  ان کے ٹیلنٹ کی بنیاد پر سرحد  پار بھی بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

اب حال ہی میں بھارتی اداکار روہت سریش صارف نے یہ اعتراف کیا ہےکہ وہ پاکستانی گلوکار شمعون اسماعیل کے مداح ہیں۔

بالی وڈ اداکار روہت سریش نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی۔

بھارتی اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں شمعون اسماعیل کا گانا سننا بند نہیں کر سکتا، آپ کا کیا خیال ہے‘۔

خیال رہے کہ پاکستانی گلوکار شمعون اسماعیل کو ان کے گانے ’ٹُنٹُنا‘ سے شہرت حاصل ہوئی تھی جب کہ انہیں 2019 میں لکس اسٹائل ایوارڈز میں ’سنگر آف دی ائیر‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *