Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ایوارڈز کو کبھی اہمیت نہیں دی: بوبی دیول

ایوارڈز کو کبھی اہمیت نہیں دی: بوبی دیول

بالی وڈ اداکار بوبی دیول کا کہنا ہےکہ انہوں  نے ایوارڈز کو کبھی بھی اہمیت نہیں دی۔

بوبی دیول کو حال ہی میں ہندی کرائم سیریز ’آشرم‘ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے پر ’بیسٹ ایکٹر‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

ایک انٹرویو میں بوبی دیول نے کہا کہ ان کے والد دھرمیندر ایک لیجنڈ اداکار ہیں اور انہیں ان کی زندگی میں ایک بھی ایوارڈ سے نہیں نوازا گیا، مجھے لگتا ہے کہ انہیں اس کی ضرورت بھی نہیں ہے کیونکہ میرے والد کو لوگوں سے اس قدر پیار ملا یہی ان کا ایوارڈ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ایوارڈز اس لیے خاص ہو جاتے ہیں کیونکہ اس سے آپ کے مداح خوش ہو جاتے ہیں، یہ مداحوں کو تحفہ دینے کے مترادف ہیں جب آپ کو ان کی جانب سے پیار اور حوصلہ افزائی موصول ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ بالی وڈ اداکار ان دنوں اپنے پروجیکٹ ’اینیمل‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اس میں ان کے ساتھ اداکار رنبیر کپور بھی نظر آئیں گے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *