Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ’چاندنی رات‘ کے بعد علی سیٹھی کا ’رنگ‘ بھی مداحوں میں مقبول

’چاندنی رات‘ کے بعد علی سیٹھی کا ’رنگ‘ بھی مداحوں میں مقبول

منفرد لہجے اور آواز میں گیت گاکر مداحوں کے دل جیتنے والے فوک گلوکار علی سیٹھی کے نئے گانے ’رنگ‘ کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

’رنگ‘ کو علی سیٹھی نے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاوہ امریکی شہر نیویارک میں فلمایا ہے جب کہ اس گانے کی موسیقی میں بھی علی سیٹھی کا ساتھ امریکی موسیقاروں نے دیا ہے۔

علی سیٹھی کے دیگر گانوں کی طرح ’رنگ‘ کی شاعری بھی رومانوی اور منفرد ہے جب کہ ان کے ماضی کے گانوں کی طرح اس گانے میں ان کی آواز کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

’رنگ‘ کی شاعری علی سیٹھی اور شکیل سہیل نے لکھی ہے جب کہ اس گانے کی ویڈیو کی ہدایات عمر ریاض نے دی ہے، گانے کو علی سیٹھی نے خود کمپوز کیا ہے۔

’رنگ‘ سے قبل علی سیٹھی نے رواں برس جنوری کے آغاز میں ’چاندنی رات‘ جاری کیا تھا اور اسے بھی بہت سراہا گیا تھا۔

’چاندنی رات‘ کو بھی علی سیٹھی نے سہیل شکیل اور سیف اللہ سیفی کے ساتھ مل کر لکھا تھا۔

’چاندنی رات‘ سے قبل علی سیٹھی نے دسمبر 2020 میں آغا حشر کشمیری کے گانے ’میرے اور ہیں ارادے‘ کو جاری کیا تھا اور انہوں نے گزشتہ برس کورونا کی وبا کے باوجود متعدد سولو گانے جاری کیے تھے۔

علی سیٹھی نے ستمبر 2020 میں (پہلا قدم، تم ہی بتاؤ) جب کہ اگست 2020 میں ’دل لگائیں‘ جاری کیا تھا۔

انہوں نے جون 2020 میں اردو کے معروف شاعر سراج اورنگ آبادی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کے گیت ‘خبر تحیر عشق’ کو جاری کیا تھا۔

اسی طرح علی سیٹھی نے 2019 کے وسط میں فیض احمد فیض کی غزل ’دل کی خیر‘ کو منفرد انداز میں گاکر مداحوں کے دل جیتے تھے۔

علی سیٹھی کو ان کی منفرد گائیکی کے انداز کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت اور دیگر ممالک میں بھی شہرت حاصل ہے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *