Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ’تمہارا دماغ خراب ہے‘، اداکارہ گوہر خان بھارتی میڈیا پر پھٹ پڑیں

’تمہارا دماغ خراب ہے‘، اداکارہ گوہر خان بھارتی میڈیا پر پھٹ پڑیں

بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس سیزن7 کی فاتح اداکارہ و ماڈل گوہر خان شوہر کی عمر اور اپنے حاملہ ہونے سے متعلق خبروں پر پھٹ پڑیں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں گوہر خان نے بھارتی میڈیا کو کھری کھری سنائیں اور بھارتی میڈیا کی رپورٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ‘ تمہارا دماغ خراب ہے اورحقائق بھی،12 سال چھوٹے ہونے کی خبر ہوئی پرانی لہٰذا کچھ لکھنے سے پہلے اپنے حقائق درست کریں‘۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’میں نے اپنے والد کو کھویا ہے لہٰذاآپ کی بے بنیاد رپورٹ کو لے حساس ہوگئی’۔

گوہر خان نے بھارتی ویب سائٹ کو ٹیگ کرتے ہوتے لکھا کہ ’میں حاملہ نہیں ہوں بہت شکریہ‘۔

خیال رہے کہ بھارتی ویب سائٹ کی جانب سے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکارہ گوہر خان کے شوہر زید دربار ان سے 12 سال چھوٹے ہیں جب کہ اداکارہ 3 ماہ سے حاملہ ہیں۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *