Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / بچے کی پیدائش کے بعد کرینہ کا نیا روپ سامنے آگیا

بچے کی پیدائش کے بعد کرینہ کا نیا روپ سامنے آگیا

بالی وڈ اداکار کرینہ کپور نے دوسرے بیٹے کو جنم دینے کے بعد نیا روپ دھار لیا ہے۔

گزشتہ دنوں اداکارہ کرینہ کپورکے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کے بعد ایک بار پھر کپور اور پٹودی خاندان میں خوشیوں کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اداکارہ نے بیٹے کی پیدائش کے بعد اب ایک بار پھر فلم نگری میں واپسی کی تیاریاں شروع کردی ہیں جبکہ اب انہوں نے ایک نیا روپ بھی دھار لیا ہے۔

کرینہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بال کٹوالیے ہیں اور بالکل نیا روپ دھار لیا ہے۔

اداکارہ نے بال کٹوانے کے بعد کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں مزید کندھے پر بچوں کے ڈکارنے  کیلئے استعمال ہونے والے کپڑوں اور ڈائپرز کیلئے تیار ہوں۔

دوسری جانب اداکارہ کے نئے روپ کی مداح بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے کیے جارہے ہیں۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *