Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / کالج ٹرپ کے پیسوں سے پہلا گانا ریکارڈ کرایا:عاطف اسلم

کالج ٹرپ کے پیسوں سے پہلا گانا ریکارڈ کرایا:عاطف اسلم

گلوکار عاطف اسلم کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنا پہلا گانا والد کی جانب سے کالج ٹرپ کے لیے دیے جانے والے پیسوں سے ریکارڈ کروایا۔

ایک ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں عاطف اسلم نے کہا کہ ان کے والد نے انہیں کالج ٹرپ کے 20 بک (50 ڈالر ) دیے تھے جسے جمع کرکے انہوں اپنا پہلا گانا ’عادت‘ ریکارڈ کروایا ۔

عاطف نے بتایا کہ ریلیز کے بعد ان کا گانا عادت لوگوں میں پسند کیا جانے لگا، گانا چونکہ آڈیو ریکارڈ تھا اس لیے لوگ دیکھنا چاہتے تھے کہ یہ گانا کس نے گایا ہے۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ اس کے بعد اور پیسے جمع کیے اور ویڈیو شوٹ ریکارڈ کروایا، یہی وہ آغاز تھا جس کے بعد پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

میوزک کیرئیر کے آغاز سے متعلق عاطف نے کہا کہ شفٹنگ کے باعث ہمارا گھر خالی تھا اور میں نے خالی گھر میں گلوکاری کا آغاز کیا، اس وقت میں 13 یا 14 سال کا لڑکا تھا جس کے پاس میوزک کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں تھی، تب مجھے ایک دوست نے گٹار دیا اور اس گٹار نے ان کے میوزک کیرئیر میں اہم کردار اداکیا۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *