Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ارمینہ خان نے بھی کورونا وائرس کی ویکسین لگوالی

ارمینہ خان نے بھی کورونا وائرس کی ویکسین لگوالی

عالمی وبا کورونا وائرس جہاں دنیا بھر کو لپیٹ میں لیے ہوئے ہے، وہیں اب مختلف ممالک میں اس کی ویکسینیشن کا آغاز ہوچکا ہے جبکہ پاکستان میں بھی ویکسین لگانے کا دوسرا مرحلہ شروع ہوچکا ہے۔

پاکستان بھر میں ان دنوں 60 برس سے زائد عمر کے افراد کو ویکیسن لگانے کا عمل جاری ہے اور اب اداکارہ ارمینہ خان نے بھی کورونا وائرس کی ویکسین لگوالی ہے۔

تاہم اداکارہ ارمینہ خان نے کورونا ویکسین پاکستان میں نہیں بلکہ بیرون ملک لگوائی ہے۔

ارمینہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا کہ انہوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں ارمینہ خان نے لکھا کہ ‘اور میں نے (ایسٹرا زینیکا) کی ویکسین لگوالی’۔

انہوں نے لکھا کہ ‘میں ویکسین لگوانے کے تجربے اور اس کے عمل کے بارے میں بعد میں بات کروں گی’۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ‘ایک بات ہے جو میں آپ سب سے کہوں گی کہ جو آپ کو ویکسین کی آفر کی جائے تو آپ اسی وقت لگوالیں’۔

ارمینہ نے کہا کہ ‘اس وقت میں بہت پُرسکون اور شکرگزار محسوس کر رہی ہوں، شکریہ نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس)’۔

خیال رہے کہ ان سے قبل جنوری میں اداکارہ ریماخان عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئی تھیں۔

ریما خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کی گئی پوسٹ میں اپنے مداحوں اور فالوورز کو کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے سے متعلق بتایا تھا۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *