Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / سجل اور احد کی ویب سیریز ’دھوپ کی دیوار‘ کا پہلا ٹیزر جاری

سجل اور احد کی ویب سیریز ’دھوپ کی دیوار‘ کا پہلا ٹیزر جاری

 

پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکار جوڑی سجل اور احد کی ویب سیریز ’دھوپ کی دیوار‘ کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔

سجل اور احد متعدد ڈراموں میں ایک ساتھ نظر آچکے ہیں لیکن اس بار ان دونوں کو جلد ویب سیریز ‘دھوپ کی دیوار’ میں اداکاری کرتے دیکھا جائے گا۔

ویب سیریز ‘دھوپ کی دیوار’  کا پہلا ٹیزر اداکارہ سجل اور احد رضا میر کی شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر جاری کیا گیا ہے۔

ویب سیریز بھارتی پروڈیوسر اور فلم ساز شائلجہ کیجریوال کی جانب سے پروڈیوس کی گئی ہے جب کہ مختصر ٹیزر میں سجل اور احد کو فون پر بات کرتے دیکھا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے ’دھوپ کی دیوار‘ کے مختصر ٹیزر کو پسند کیا جا رہا ہے اور انہیں اس کا بے صبری سے انتظار ہے۔

شریا نامی صارف کہتی ہیں کہ وہ ویب سیریز ’دھوپ کی دیوار‘ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔

ایک اور صارف نے کہا کہ’میں ابھی ہی دھوپ کی دیوار دیکھنا چاہتی ہوں، ٹیزر بہت اچھا تھا‘۔

اقراء کہتی ہیں کہ ’میں اپنا صبر کھو رہی ہوں‘۔

 خیال رہے کہ ویب سیریز ‘دھوپ کی دیوار’ کی کہانی مصنفہ عمیرہ احمد نے لکھی ہے جس کی ہدایت کاری حسیب حسن نے دی ہے جسے جلد زی 5 پر ریلیز کیا جائے گا۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *