Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / امیتابھ بچن کی دوسری آنکھ کی بھی سرجری

امیتابھ بچن کی دوسری آنکھ کی بھی سرجری

 

بولی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن نے 27 فروری کو اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں مختصر معلومات کے ساتھ مداحوں کو بتایا تھا کہ ان کی طبیعت ناساز ہے اور وہ سرجری کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔

امیتابھ بچن نے واضح طور پر مداحوں کو نہیں بتایا تھا کہ وہ کس قسم کی سرجری کے مرحلے سے گزر رہے ہیں اور آیا کہ ان کا آپریشن ہوگیا یا ابھی ہوگا؟

تاہم ان کی پوسٹ کے بعد دنیا بھر میں ان کے مداح پریشان ہوگئے تھے اور ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کرنے لگے۔

زائد العمر ہوجانے کی وجہ سے پہلے ہی امیتابھ بچن کے مداح ان کی صحت کے لیے فکر مند رہتے ہیں اور اس پر 27 فروری کو انہوں نے سرجری کا انکشاف کرکے مداحوں کو مزید پریشان کردیا تھا۔

جس کے اگلے روز انہوں نے اپنی بلاگ پوسٹ اور ٹوئٹ میں مداحوں کو بتایا تھا کہ ان کی سرجری ہوچکی اور ان کی طبیعت مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔

—فوٹو: امیتابھ بچن بلاگ پوسٹ
—فوٹو: امیتابھ بچن بلاگ پوسٹ

امیتابھ بچن نے اپنی بلاگ پوسٹ میں سرجری کے بعد کھچوائی گئیں متعدد تصاویر شیئر کرتے ہوئے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

تصاویر میں امیتابھ بچن کے گال اور آنکھ کے قریب ’بینڈیج‘ دیکھا جا سکتا ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ اسی جگہ پر ان کی سرجری کی گئی۔

حال ہی میں امیتابھ بچن نے ٹوئٹ کی تھی کہ ‘ان کی دوسری آنکھ کی بھی کامیاب سرجری ہوگئی اور وہ صحتیاب ہورہے ہیں۔

امیتابھ بچن نے ٹمبلر پر اپنے آفیشل بلاگ ‘بچن بول’ پر کی گئی ایک پوسٹ میں کہا کہ ایک حیرت انگیز دنیا، جس میں اب تک رنگوں کی کمی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ سرجری ایک زندگی بدل دینے والا تجربہ رہی جو ڈاکٹر ہمانشو مہتا نے کی، جنہوں نے بہت جدید میڈیکل مشینری سے میری بڑھتی عمر سے وابستہ نازک ٹشوز کے باوجود موتیا دور کیا۔

امیتابھ بچن نے فالوورز کو ہدایت کی کہ ایسے کیسز میں علاج کرانے میں تاخیر نہ کریں کیونکہ ایسا کرنے سے بینائی بھی جاسکتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ سب کی نیک خواہشات اور تشویش کا شکریہ، مجھے یہ جان کر خوشی ہورہی ہے کہ آپ میں سے بہت سارے ایسے ہیں جو میری صحتیابی اور صحت کی دعا کرتے ہیں۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *