Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / رز احمد کی آسکر میں نامزدگی پر مہوش حیات کا ردعمل

رز احمد کی آسکر میں نامزدگی پر مہوش حیات کا ردعمل

کراچی: 

ہالی ووڈ کے سب سے بڑے فلم ایوارڈ آسکر کے لیے پہلی بار کسی مسلمان اور پاکستانی نژاد برطانوی اداکار کو لیڈ رول میں بہترین اداکاری کے لیے نامزد ہونے پر مہوش حیات نے ردعمل دیا ہے۔

38 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رضوان احمد، رز احمد کے نام سے بھی مشہور ہیں۔ وہ پہلے مسلمان اور پاکستانی نژاد اداکار ہیں جنہیں فلم ’’ساؤنڈ آف میٹل‘‘ میں لیڈ رول میں بہترین اداکاری کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

رضوان احمد کی آسکر میں نامزدگی کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی تھی اور پاکستان کے ہر چھوٹے بڑے میڈیا ہاؤس نے اس خبر کو شائع کیا۔ تاہم بہت سے میڈیا ہاؤسز نے اس بات پر زور دیا کہ رضوان احمد پہلے مسلمان اور پاکستانی نژاد اداکار ہیں جنہیں آسکر ایواڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

مہوش حیات نے اسی بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے میڈیا ہاؤسز پر تنقید کی ہے کہ رضوان احمد پہلے مسلمان اداکار ہیں جو آسکر کے لیے نامزد ہوئے ہیں یہ اسٹوری (خبر) نہیں ہونی چاہئے تھی۔ بلکہ ہمیں ان کی پرفارمنس (کارکردگی) پر بات کرنی چاہئے تھی جس کی وجہ سے انہیں ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔ لیکن آئیے ایک ایسی دنیا کو قبول کریں جہاں  ہم منصفانہ نمائندگی کے لیے لڑرہے ہیں مین اسٹریم میڈیا میں جہاں 1929 کے بعد پہلی بار کسی مسلمان کو بہترین اداکار کے لیے نامزد کیا گیا جو کہ ایک بڑی بات ہے۔

فلم ’’ساؤنڈ آف میٹل‘‘ راک اینڈ رول ڈرمر ریوبن کی کہانی ہے جس میں نشے کی لت کے باعث اس کی زندگی میں آنے والی تباہی اور پھر اس سے چھٹکارے کی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رضوان احمد کے والدین کا تعلق کراچی سے تھا اور ان کا خاندان 1970 کی دہائی میں برطانیہ منتقل ہوا۔ رضوان احمد کے دادا شاہ محمد سلیمان برطانوی دور میں الہ آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بننے والے پہلے مسلمان جج تھے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *