Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / زارا کی ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا بیوٹی بلاگر سے ملاقات نے مداحوں کے دل جیت لیے

زارا کی ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا بیوٹی بلاگر سے ملاقات نے مداحوں کے دل جیت لیے

ویسے تو کہا جاتا ہے کہ شوبز شخصیات جتنا مداحوں کے دلوں میں رہنا چاہتے ہیں اتنا ہی سماجی تقریبات میں مداحوں سے دور دور نظر آتے ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول و معروف اداکار زارا نور عباس کی 16 سالہ ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا بیوٹی بلاگر ردا زہرہ نقوی سے ملاقات نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔

انسٹاگرام پر زارا نور عباس کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا کم عمر بیوٹی بلاگر ردا زہرہ نقوی سے نہایت خوشدلی سے ملاقات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ملاقات میں اداکارہ کو ردا سے لپ اسٹک کا سوال کرتے اور ان کی معصومیت وخوبصورتی کی تعریف کرتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ زارا نور ردا سے مل کر اتنی خوش تھیں کہ انہیں گلے بھی لگالیا۔

زارا کی  ردا سے خوشدلی سے ملاقات کے باعث انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی سراہا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ ردا زہرہ نقوی ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا پاکستان کی پہلی یوٹیوبر ہیں جنہوں نے ثابت کیا ہے کہ کوئی بھی بیماری کسی کے بھی خوابوں کے آڑے نہیں آسکتی۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *