Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ڈانس ویڈیو: سجل علی غیر اخلاقی لباس پہننے پر شدید تنقید کی زد میں

ڈانس ویڈیو: سجل علی غیر اخلاقی لباس پہننے پر شدید تنقید کی زد میں

پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی بھی غیر اخلاقی لباس زیب تن کرنے پر مداحوں کی تنقید کا شکار ہو گئیں ۔

سوشل میڈیا پر سجل اور  صبور علی کے مشترکہ دوست عمیر قاضی کی سنگیت پروگرام کی ویڈیو اور  تصاویر خاصی وائرل ہو رہی ہیں جس میں سجل علی کو  بغیر آستین اور مختصر چولی والا لباس زیب تن کیے دیکھا جا سکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

سوشل میڈیا پر  وائرل تصاویر اور  ویڈیو میں سجل علی شوہر  اداکار احد رضا میر اور  عمیر قاضی کے ہمراہ ڈانس کرتی دیکھی جا سکتی ہیں۔

تاہم مداح غیر اخلاقی لباس زیب تن کرنے پر سجل سے خاصے خفا نظر آ رہے ہیں اور  ایک صارف نے سجل علی کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے انھیں بے شرم قرار  دیا۔

اسکرین گریب

ایک اور  صارف سجل کی ڈریسنگ پر خاصے خفا نظر آئے اور ان کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد سجل بہت اوور ہوگئی ہیں۔

فرح حسن نامی صارف نے لکھا کہ اس کو کہتے ہیں نا ڈانس آتا ہے نا شرم۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *