Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / منال نے اپنی اور ایمن کی برتھ ڈے پارٹی کینسل کرنے کی وجہ بتادی

منال نے اپنی اور ایمن کی برتھ ڈے پارٹی کینسل کرنے کی وجہ بتادی

اداکارہ منال خان نے اپنی اور بہن ایمن خان کی سالگرہ کی پارٹی منسوخ کیے جانے کی وجہ بتادی۔

اداکارہ منال خان نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئیں جس میں میزبان احسن خان نے ان سے مختلف سوالات کیے۔

منال نے بتایا کہ ان کی اپنی بہن ایمن سے بہت کم لڑائی ہوتی ہے اور ہوتی بھی ہے تو بہت فضول بات پر ہوتی ہے جس پر گھر والے بھی کوئی توجہ نہیں دیتے۔

فائل فوٹو

میزبان احسن خان نے اداکارہ سے سالگرہ کی تقریب منسوخ کیے جانے کی وجہ پوچھی جس پر منال خان کا کہنا تھا کہ سالگرہ والے دن ان کی کوئی غلطی نہیں تھی، بس وہ پہلے نکل گئیں اور ایمن ان کا انتظار کررہی تھیں، جب وہ پارٹی میں پہنچیں تو ایمن نے میسج کیا کہ وہ نہیں آرہی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ اس بات پر ایمن نے سب دوستوں کو میسج کرکے کہا کہ برتھ ڈے پارٹی کینسل ہوگئی ہے اور یہ صرف اس وجہ سے تھا کہ میں اس کو چھوڑ کر چلی گئی تھی۔

فائل فوٹو

منال خان نے کہا کہ انہوں نے اس بات پر اپنی بہن ایمن سے معافی بھی مانگی۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *