Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / بھارتی گلوکار ٹریفک حادثے میں ہلاک

بھارتی گلوکار ٹریفک حادثے میں ہلاک

بھارت کے  مشہور پنجابی گلوکار دلجان ایک خوفناک کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دلجان گزشتہ رات امرتسر سے کرتارپور جارہے تھے جہاں جنڈیالہ گرو کے قریب ان کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ جنڈیالہ گرو کے قریب دلجان کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں گلوکار موقع پر ہی دم توڑگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دلجان کی فیملی کینیڈا میں مقیم ہے اور حادثے کے وقت وہ گاڑی میں اکیلے تھے۔

گلوکار کی اچانک موت نے مداحوں کو بھی گہرے صدمے میں مبتلا کردیا ہے جس کا اظہار وہ دلجان کی آخری سوشل میڈیا پوسٹ پر کمنٹ کے ذریعے کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ دلجان کی کچھ روز قبل شیئر کی گئی انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق ان کے نئے گانے جلد ریلیز کیے جانے تھے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *