Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / بھارتی گلوکار بپی لہری بھی کورونا کا شکار ہوگئے

بھارتی گلوکار بپی لہری بھی کورونا کا شکار ہوگئے

بھارتی موسیقار و گلوکار بپی کہری کو کورونا وائرس کی علامات کی تشخیص کے بعد ممبئی کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بپی لہری کی بیٹی ریما لہری بنسل نے ایک بیان میں بتایا کہ کورونا وائرس کی معمولی علامات کی تشخیص کے بعد بپی لہری کو بدھ (31 مارچ) کو رات گئے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

رپورٹ میں پریس ٹرسٹ آف انڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ بپی لہری اس وقت ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے داخل ہیں۔

ریما لہری کے مطابق بپی لہری کو احتیاطی تدبیر کے طور پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق گزشتہ شپ بپی لہری کے ترجمان نے ان کی بیٹی ریما لہری بپی بنسل کا بیان جاری کیا تھا۔

جس میں ریما بنسل نے کہا تھا کہ ‘بپی دا نے بے حد احتیاط کی لیکن ان میں کورونا وائرس کی کچھ علامات کی تشخیص ہوئی ہے’۔

بیان میں کہا گیا کہ ‘ان کی عمر کی وجہ سے احتیاطی اقدام کے تحت ڈاکٹر ادواڈیا کی نگرانی میں بریچ کینڈی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے’۔

ریما بپی نے کہا کہ ‘وہ ٹھیک ہوجائیں گے اور جلد گھر واپس آئیں گے’۔

گلوکار و موسیقار بپی لہری کی بیٹی نے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

بپی لہری کے علاوہ گزشتہ دنوں بھارت کے کئی اداکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

ان دنوں عامر خان، پریش راول، کارتک آیان، نکی تمبولی، فاطمہ ثنا شیخ بھی کورونا کا شکار ہونے کے بعد قرنطینہ میں ہیں۔

علاوہ ازیں کورونا کا شکار ہونے والے اداکاروں میں رنبیر کپور، نیتو کپور، ورون دھون، راکول پریت سنگھ، امیتابھ بچن، ایشوریا رائے، ابھیشیک بچن، ارجن کپور اور ملائیکا اروڑا بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بپی لہری نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے کووڈ-19 ویکسین کی پری-رجسٹریشن کروالی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ‘جیسے ہی مجھے معلوم ہوا کے 60 برس سے زائد العمر اور 45-59 برس کے افراد اب ویکسین کی بکنگ کراسکتے ہیں تو مجھے سکون کا احساس ہوا جیسے اب اس وبا کا خاتمہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے’۔

گلوکار بپی لہری 1970 سے لے کر 80 کی دہائی میں بولی وڈ کی کئی فلموں میں مقبول گانوں کے باعث جانے جاتے ہیں جن میں ‘چلتے چلتے’، ‘ڈسکو ڈانسر’ اور ‘شرابی’ شامل ہیں۔

بولی وڈ کے لیے انہوں نے آخری گانا ‘بھنکاس’ 2020 کی فلم ‘باغی تھری’ کے لیے تیار کیا تھا۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *