Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ’چاہتی ہوں کوئی باہمت شخص سامنے آکر پروپوز کرے‘

’چاہتی ہوں کوئی باہمت شخص سامنے آکر پروپوز کرے‘

پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل نیلم منیر کا کہنا ہے کہ انہیں آج تک کسی نے براہ راست پروپوز نہیں کیا اور وہ چاہتی ہیں کہ کوئی باہمت شخص سامنے آکر پروپوز کرے۔

اداکارہ نیلم منیر سے ایک ویب انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ جب انہیں کوئی پروپوز کرے تو وہ اسے کیسے ہینڈل کرتی ہیں؟

جواب میں نیلم منیر کا کہناتھا کہ جب کوئی مجھے پروپوز کرے تو میں مسکرا دیتی ہوں کیونکہ مجھے شرم آجاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ویسے آج تک کسی میں اتنی ہمت تو نہیں آئی کہ کوئی مجھے پروپوز کرے اور میں چاہتی ہوں کوئی اتنی ہمت کرکے آگے آئے اورمجھے پروپوز کرسکے۔

نیلم منیر کا کہنا تھا کہ انہیں ہمیشہ چھپ چھپا کر میسج کے ذریعے پروپوز کیا گیا یا پھرکسی دوست کو کہہ کر ،یا پھر کسی نے اپنی والدہ کو آگے کردیا مگر آج تک کسی نے براہ راست پروپوز نہیں کیا۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *