Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / عائزہ خان سائیکل سے گرتے گرتے بچ گئیں، ویڈیو وائرل

عائزہ خان سائیکل سے گرتے گرتے بچ گئیں، ویڈیو وائرل

 کراچی: 

اداکارہ عائزہ خان ان دنوں اپنے نئے ڈرامے ’چپکے چپکے ‘ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر رہی ہیں۔اداکارہ نے ڈرامے کے سیٹ پر بنائی گئی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں ڈرتے ڈرتے سائیکل پر بیٹھ رہی  ہیں۔ جب کہ عثمان خالد بٹ   بھی سائیکل کا توازن برقرار نہیں کر سکے اور تھوڑی ہی دورجاکرسائیکل روک دی۔

اس سے قبل عائزہ نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر چپکے چپکے کے سیٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ کیمرے کے سامنے عثمان خالد بٹ پر مرغا پھینک رہی ہیں۔

عائزہ خان کی بے ساختہ اداکاری کو ان کے مداحوں کی جانب سے کافی سراہا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ عائزہ خان اورعثمان خالد بٹ ڈرامے’ چپکے چپکے ‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اور ڈرامے کے سیٹ سے شیئر کی جانے والی اس فنکارجوڑی کی تصاویراورویڈیوز ناظرین کے تجسسس کو مزید بڑھا رہے ہیں۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *