Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / رشوت دے کر بیٹیوں کو داخلہ دلانے پر جیل جانے والے فیشن ڈیزائنر رہا

رشوت دے کر بیٹیوں کو داخلہ دلانے پر جیل جانے والے فیشن ڈیزائنر رہا

امریکی ریاست کیلی فورنیا کی پولیس نے رشوت کے عوض بیٹیوں کو کالج میں داخلہ دلانے کے کیس میں 5 ماہ کی سزا کاٹنے والے معروف فیشن ڈیزائنر موسمو گیانولی کو رہا کردیا۔

موسمو گیانولی اور ان کی اہلیہ اداکارہ لوری لافلن پر الزام تھا کہ انہوں نے دو جوان بیٹیوں کو یونیورسٹی آف سدرن کیلی فورنیا کے کالج میں داخلہ دلوانے کے لیے 5 لاکھ امریکی ڈالر کی رشوت دی تھی۔

دونوں نے عدالت میں کیس چلنے کے بعد ابتدائی طور پر الزامات کو مسترد کیا تھا تاہم بعد ازاں دونوں نے جرائم کا اعتراف کیا تھا۔

جس کے بعد موسمو گیانولی اور لوری لوفن کو اگست 2020 میں امریکی ریاست میساچوٹس کے شہر بوسٹن کی ضلعی عدالت نے مجرم قرار دیتے ہوئے جیل اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد لوری لافلن نے اکتوبر میں خود کو پولیس کے حوالے کیا تھا دسمبر 2020 میں ان کی سزا مکمل ہوگئی تھی۔

موسمو اور لوری لافلن پر رشوت کے عوض بیٹیوں کا داخلہ دلانے کا جرم ثابت ہوا تھا—فائل فوٹو: ای پی اے
موسمو اور لوری لافلن پر رشوت کے عوض بیٹیوں کا داخلہ دلانے کا جرم ثابت ہوا تھا—فائل فوٹو: ای پی اے

اہلیہ کے برعکس موسمو گیانولی کو عدالت نے زیادہ یعنی 6 ماہ کی سزا سنائی تھی جو اب مکمل ہونے پر انہیں جیل سے رہا کردیا گیا۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق موسمو گیانولی کی مکمل سزا ختم نہیں ہوئی مگر اس کے باوجود انہیں تین اپریل کو کیلی فورنیا کے جیل سے رہا کردیا گیا۔

موسمو گیانولی کی سزا ختم ہونے میں ابھی کچھ دن باقی رہتے ہیں اور وہ مزید سزا اپنے گھر میں ہی گزاریں گے اور انہیں باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

فیشن ڈیزائنر کی اہلیہ بھی قید کاٹ چکی ہیں—فائل فوٹو: رائٹرز
فیشن ڈیزائنر کی اہلیہ بھی قید کاٹ چکی ہیں—فائل فوٹو: رائٹرز

موسمو گیانولی رواں ماہ کے وسط تک پولیس کی نگرانی سے آزاد ہوجائیں گے، جس کے بعد انہیں پولیس کو بتائے بغیر ہی اپنی زندگی گزارنے کا اختیار ہوگا۔

خیال رہے کہ رشوت کے عوض بچوں کو کالج میں داخلہ دلوانے کا اسکینڈل 2018 کے آخر میں سامنے آیا تھا اور مارچ 2019 میں امریکی محکمہ انصاف نے اسکینڈل میں ملوث 50 اہم شخصیات پر رشوت کے عوض اپنے بچوں کو کالج میں داخلہ دلوانے کی فرد جرم عائد کی تھی۔

لوری لافن دو ماہ تک جیل میں رہی تھیں—فائل فوٹو: اے پی
لوری لافن دو ماہ تک جیل میں رہی تھیں—فائل فوٹو: اے پی

اسی کیس میں اداکارہ فیلیسٹی ہفمین سمیت دیگر 50 شوبز، اسپورٹس، فیشن، ٹی وی، کاروبار اور صحافت سے وابستہ شخصیات پر بھی فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ ۔

مذکورہ اسکینڈل شخصیات کی جانب سے رشوت کے عوض اپنے بچوں کویونیورسٹی آف سدرن کیلی فورنیا کے کالج میں داخلہ دلوانے کا اسکینڈل تھا، جس نے امریکا میں تہلکہ مچا دیا تھا۔

اب اداکارہ کے شوہر کو بھی جیل سے رہا کردیا گیا—فائل فوٹو: اے پی

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *