Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / انوشکا اور ورات کوہلی پر امیتابھ نے لطیفہ شیئر کر دیا

انوشکا اور ورات کوہلی پر امیتابھ نے لطیفہ شیئر کر دیا

امیتابھ بچن ان مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں جو سوشل میڈیا پر مستقل طور پر سرگرم رہتے ہیں اور اکثر مضحکہ خیز نظموں اور لطیفوں کے ساتھ اپنے فینز کو تفریح ​​ بھی فراہم کرتے ہیں۔

ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب بگ بی نے بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ان کے شوہر ویرات کوہلی کے بارے میں ایک لطیفہ شیئر کیا۔ انہوں نے لکھا ، “رنگ ابھی تک نہیں اترے اور تہوار کے لطیفے نہیں رکے ہیں۔”

امیتابھ نے دونوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ “انوشکا اور ویرات کے تمام احترام کے ساتھ۔۔۔

انگریزی: انوشکا کا ایک بہت بڑا اپارٹمنٹ ہے!

ہندی: انوشکا کے پاس ورات کوہلی ہے!”

امیتابھ کی نظر میں یہ بہت ہی دلچسپ لطیفہ ہے اور سوشل میڈیا صارفین بگ بی کے اس حس مزاح کی تعریف کر رہے ہیں اور مضحکہ خیز ردعمل بھی دے رہے ہیں۔

امیتابھ بچن اس سے قبل بھی اس طرح کے چٹکلے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

رواں سال کے آغاز پر انہوں نے ایک میم ٹوئٹر پر شیئر کیا جس میں کرکٹرز کی بیٹیوں کا ذکر تھا۔

ورات کوہلی اور انوشکا کے ہاں جنوری میں بیٹی کی ولادت ہوئی تھی جس کے بعد امیتابھ بچن نے پھر وہی میم شیئر کیا کہ اب وارت کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں بھی بیٹی پیدا ہوئی ہے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *