Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / مہوش حیات کی جگہ تمغہ امتیاز کی حقدار کہنے پر رابی پیرزادہ کا ردعمل

مہوش حیات کی جگہ تمغہ امتیاز کی حقدار کہنے پر رابی پیرزادہ کا ردعمل

کراچی: 

ایک سوشل میڈیا صارف نے رابی پیرزادہ کو مہوش حیات کی جگہ اصل تمغہ امتیاز کی حقدار قرار دیا ہے جس پر رابی پیرزادہ نے ردعمل دیا ہے۔رابی پیرزادہ نے انسٹاگرام پر اپنے ایک مداح کے کمنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں شہزاد مینگل نامی شخص نے رابی پیرزادہ کے فلاحی کاموں کو سراہتے ہوئے کہا ہے ’’ماشااللہ میری بہن آپ فخر پاکستان ہیں۔ تمغہ امتیاز آپ کو ملنا چاہئے تھا جو کہ مہوش حیات کو دیا گیا تھا پتہ نہیں اس میں کیا دیکھ کر ان کو دیاگیا۔

صارف نے مزید کہا ماشااللہ خلق خدا کی خدمت میں بھی آپ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں پینٹنگ میں بھی آپ کمال کرتی ہیں اللہ تبارک تعالیٰ آپ کے علم میں ، عمل میں اور زندگی میں برکتیں عطافرمائے آمین۔‘‘

رابی پیرزادہ نے اس شخص کو جواب دیتے ہوئے کہا میرے بھائی مجھے تمغہ امتیاز سے بڑا تمغہ ملتا ہے جب کوئی ماں ہنستی ہے، جب کوئی بچہ پڑھتا ہے، جب کوئی میرے علاقے میں بھوکا نہیں سوتا، جب میں قرآن لکھتی ہوں عبادت کرتی ہوں۔ الحمداللہ۔

رابی پیرزادہ نے اس پوسٹ کے ساتھ پیغام لکھا جو لوگ شوبز چھوڑ کر واپس اسی دنیا میں جاتے ہیں ان کی توبہ قبول ہی نہیں ہوتی۔ ہر انسان جو مجھے دعا دیتا ہے وہ میری دعا میں شامل ہے۔ اللہ اور محمد ﷺ کا نام لینا میری زندگی ہے۔

واضح رہے کہ رابی پیرزادہ کی چند نازیبا تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک ہوئی تھیں جس کے بعد انہوں نے توبہ  کرتے ہوئے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اب وہ فلاحی کام کرتی ہیں۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *