Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / امیتابھ اور ریکھا کی محبت پر جیا بچن نے طویل عرصے کی خاموشی توڑدی

امیتابھ اور ریکھا کی محبت پر جیا بچن نے طویل عرصے کی خاموشی توڑدی

 ممبئی: 

جیا بچن کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن اور ریکھا کے معاملے کو کبھی سنجیدہ نہیں لیا، اگر سنجیدہ لیتی تو میری زندگی جہنم بن چکی ہوتی۔

ایک پرانے انٹرویو میں معروف اداکارہ ریکھا اور امیتابھ بچن کے درمیان محبت سے متعلق خبروں پر جیا بچن نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس پیشے میں ہم ہیں یہاں چیزیں اتنی آسان نہیں لہذا کسی کے لیے جنون کی حد تک پاگل نہیں ہونا چاہیے لہذا میں نے یہ معاملہ  امیتابھ بچن پر چھوڑدیا تھا کیوں کہ مجھے ان پر بھروسہ تھا، میں نے ایک اچھے آدمی سے شادی کی اور ہمارا خاندان ثابت قدمی پر یقین رکھتا ہے۔

جیا بچن نے مزید کہا کہ ہم انسان ہیں، اگر ہم منفی باتوں کا ردعمل دیتے ہیں تو مثبت باتوں پر بھی ردعمل کا اظہار کرتے ہیں، میڈیا امیتابھ بچن کو ہر ہیروئن سے جوڑنے کی کوشش کرتا ہے تاہم میں نے آج تک ان باتوں کو سنجیدہ نہیں لیا، اگر سنجیدہ لیتی تو میری زندگی جہنم بن چکی ہوتی۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *