Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / پاکستان کی خوبصورتی ہے کہ ہرمذہب کے لوگ ایک دوسرے کے دوست ہیں، رابی پیرزادہ

پاکستان کی خوبصورتی ہے کہ ہرمذہب کے لوگ ایک دوسرے کے دوست ہیں، رابی پیرزادہ

لاہور: 

سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوبصورتی یہی ہے کہ یہاں ہر مذہب کے لوگ ایک دوسرے کے دوست ہیں۔

شوبز سے وابستہ شخصیات نے  بھی بھرپور طریقے سے رمضان المبارک کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ کچھ فنکار اور گلوکار تو حمد باری تعالیٰ اور نعت شریف صلی اللہ علیہ والہ وسلم ریکارڈ کروانے میں مصروف ہیں۔  جب کہ کچھ رمضان المبارک کی مناسبت سے خصوصی کپڑے سلوانے اور کچھ دینی علم حاصل کرنے کے لیے کتابیں خرید رہے ہیں۔

اداکارہ اور گلوکارہ رابی پیرزادہ نے  بھی رمضان المبارک کی مناسبت سے حمد باری تعالیٰ اور نعت شریف صلی اللہ و علیہ والہ وسلم ریکارڈ کروانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے  گلوکارہ کا کہنا ہے کہ یہ شمیر بھائی کرسچین ہیں میرے شوبز کے  سارے گانے یہی بناتے ہیں۔ اب میری حمد اور نعت شریف ریکارڈ کررہے ہیں۔

رابی پیرزادہ نے کہا پاکستان کی خوبصورتی یہی ہے کہ یہاں ہر مذہب کے لوگ ایک دوسرے کے دوست ہیں۔ اللہ میرے ملک کو محفوظ رکھے۔ رابی پیر زادہ کا مزید کہنا ہے کہ پچھلے رمضان روز لائیو آ کرسیرت نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو پڑھا تھا اس دفعہ کا ٹاپک گائیڈ کرنے میں میری مدد کریں۔

رابی پیر زادہ کے مطابق میں تقریباً سارے علماء سے رہنمائی لے کر اور مستند کتابیں پڑھ کر دین سیکھتی اور سناتی ہوں آپ میرے لئے اہم ہیں آپ کی رائے بھی ضروری ہے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *