Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / دنیائے موسیقی کے نامور فنکار اُستاد دلشاد حسین خان انتقال کر گئے

دنیائے موسیقی کے نامور فنکار اُستاد دلشاد حسین خان انتقال کر گئے

دنیائے موسیقی کے نامور فنکار  اُستاد دلشاد حسین خان  دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق استاد دلشاد حسین خان  کو پاکستان سے امریکا جاتے ہوئے ترکی کے استنبول ائیر پورٹ پر دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

 دلشاد حسین خان کی میت امریکا لے لائی جائے گی جہاں ان کی فیملی 1996 سے رہائش پزیر ہے، ان کی تدفین بھی امریکا میں ہی ہو گی۔

دلشاد حسین خان کا تعلق بھارت کے دہلی گھرانے سے تھا اور  وہ وائلن بجانے میں غیرمعمولی مہارت رکھتے تھے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *